وطن کیلئے سوچنا ہوگا، مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان
عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں وطن کیلئے سوچنا ہوگا، مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ الیکشن کی فکر کر رہے ہیں، ریاست ڈوب رہی ہے اور جس کے ہاتھ میں ڈالر ہے، وہ ملک سے باہر بھیج رہا ہے، باہر کے لوگوں نے ترسیلات روک دیں۔

نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں سے مطمئن نہیں ہوں، بلاول نے نئی بحث چھیڑ دی

پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات مدِ نظر رکھنا ہوں گے۔ انتخابی عمل موجودہ حالات کے تناظر میں مخدوش ہوسکتا ہے، حالات مخدوش ہورہے ہیں جبکہ گتھیاں سلجھنے کے بجائے مزید الجھتی نظر آتی ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والے لوگ کون ہیں جو خود کو عقلمند سمجھتے ہیں؟ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ دیکھ لیں۔ میری خواہش ہے کہ تمام سیاستدانوں کو جیل سے باہر لایا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا مجموعی نظامِ حکومت زوال کا شکار ہے، قوم کی ناخوشی میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی عمارت گرا دی گئی، کمزوریوں کا ذکر کرنے پر مجھ پر الیکشن ملتوی کروانے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ 

Related Posts