ماں بھوکے شیر سے مقابلے پر اتر آئی، شیر خوار بچے کو بچا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماں بھوکے شیر سے مقابلے پر اتر آئی، شیر خوار بچے کو بچا لیا
ماں بھوکے شیر سے مقابلے پر اتر آئی، شیر خوار بچے کو بچا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماں کی محبت کا موازنہ کسی اور کی محبت سے اس لیے بھی نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ نہ صرف بے غرض، خالص اور بے لوث ہوتی ہے بلکہ ماں اپنے بچے کی حفاظت کے لیے کسی کے بھی آگے کھڑی ہوجاتی ہے۔

ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا جہاں اپنے بیٹے کو موت کے منہ سے بچانے کے لیے ماں شیر سے مقابلے پر اتر آئی، خاتون نے زخمی ہونے کے باوجود بچے کو بچا لیا۔

بھارت کی دلیر خاتون اپنے شیر خوار بچے کو شیر کے جبڑے سے بچانے کے لیے شیر سے لڑ پڑی یہی نہیں بلکہ اس کوشش میں وہ خود بھی زخمی ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارچنا چوہدری نامی خاتون اپنے 15 ماہ کے بیٹے کے ساتھ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں گھر کے قریب کھیت میں جارہی تھی، کہ اچانک شیر قریبی جنگل سے بھٹک کر سامنے آگیا۔ شیر نے اپنی بھوک مٹانے کیلئے بچے پر اچانک حملہ کردیا، شیر نے اپنے جبڑے سے بچے کے سر پر حملہ کیا تھا۔

یہ منظر دیکھ کر ماں ہکا بکا رہ گئی لیکن اس نے اپنے آپ کو فوراً سنبھالتے ہوئے بیٹے کو شیر سے بچانے کی کوشش کی، اس دوران شیر نے ماں پر بھی حملہ کردیا۔

خاتون کی چیخ و پکار پر گاؤں کے مقامی لوگ بھی پہنچ گئے اور ماں بچے کو بچانے کی کوشش کی، تاہم ہجوم کو دیکھ کر شیر جنگل کی جانب فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،مذکورہ خاتون اور بچے کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ماں اور بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقے کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ مقامی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Related Posts