عالمی تیل کی منڈی میں بڑی مندی! خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں تقریباً ایک ہفتے میں پہلی بار گراوٹ کی جانب بڑھنے لگیں۔

عالمی مارکیٹ میں منگل کو گرین وچ مین ٹائم کے مطابق صبح 3 بج کر 29 منٹ تک برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.30 ڈالر یعنی 1.2 فیصد کم ہوکر 105.35 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 1.25 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 92.49 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتوں میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا تھا۔ اس اضافے کے نتیجے میں برینٹ خام تیل 15 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح پر کاروبار کے اختتام پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے عالمی منڈیوں کو اضافی ڈیزل کی فراہمی سے ایندھن کی رسد پر موجود دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس امکان سے عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق بعض خدشات میں کمی آسکتی ہے جو حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں کو سہارا دے رہے تھے۔

دوسری جانب تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے تعاون کے اعلامیے میں شامل غیر اوپیک ممالک کے وزرائے نے تیل کی ترسیل اور بیمہ کاری کے اخراجات میں غیر معمولی اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ان کے مطابق یہ اخراجات متعلقہ اجناس کی مجموعی مالیت کے ایک تہائی سے بھی تجاوز کرچکے ہیں جس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل مزید مہنگی اور مشکل ہورہی ہے۔

Related Posts