میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا چوتھا اجلاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mian aslam iqbal
mian aslam iqbal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا چوتھا اجلاس 90 شاہرا ہ قائد اعظم پر منعقدہ ہوا۔ جس میں نئے سپیشل اکنامک زونز میں انفرسٹرکچر کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نئے سپیشل اکنامک زونز کے منصوبوں پر پیشرفت تیز کرنے کے لئے پبلک ہیرنگ اور ڈویلپمنٹ ایگر یمنٹس کی منظوری دی گئی۔صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سپیشل اکنامک زون ایکٹ میں ترامیم کے لئے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

سیکرٹریز خزانہ، صنعت وتجارت،اطلاعات وثقافت،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اتھارٹی کے ممبران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیزا کے گزشتہ اجلاس میں 4 نئے اسپیشل اکنامک زونز کی منظوری دی گئی تھی۔فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 4ہزار ایکڑ رقبے پر بنے گا اور یہا ں صنعتیں لگنے سے روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت یابی کی خوشخبری: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے سرمایہ کاری بڑھنا اور صنعت کاری کے عمل کو تیز کر نا اولین ترجیح ہے۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور صنعت کاری کے عمل میں حائل رکاٹوں کو دور کرنے کے لئے سیزایکٹ میں ترامیم کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے عمل کو سہل بنا کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا جا سکتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز صوبے کی معاشی ترقی کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔سپیشل اکنامک زونز نے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کے قیام سے معیشت مضبوط ہو گی او ر معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے غربت میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے۔

Related Posts