صحت یابی کی خوشخبری: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت یابی کی خوشخبری: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان
صحت یابی کی خوشخبری: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے صحتیابی کی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جنوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ میں آج طبیعت میں بہتری محسوس کر رہا ہوں۔ کراچی کے ایس آئی یو ٹی ہسپتال میں میرا علاج کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی ہسپتال میں میرے ٹیسٹ ہوئے اور علاج کیا گیا۔ میری تشخیصی رپورٹس درست آئی ہیں، طبیعت میں کچھ بے چینی ہے جو کچھ دن بعد ٹھیک ہوجائے گی۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں نے مجھے 15 روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اللہ نے چاہا تو 20 جنوری سے ایف بی آر سنبھال لوں گا۔

اس موقعے پر چیئرمین شبر زیدی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میری جلد صحت یابی کے لیے دُعا کریں۔ 

https://twitter.com/ShabarZaidi/status/1216055078722965506

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا کہ ہمارے تاجروں سے معاملات طے پا گئے ہیں اور اب ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ جن اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگیں گے بینک ہمیں وہ فراہم کریں گے ،اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے اس لیے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

مزید پڑھیں: معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔شبر زیدی

Related Posts