کراچی:محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں کل ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوشہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ابتدا میں بلوچستان کی شمال مغربی اوربعدمیں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ برنس روڈ کی بندش پر برہم، حکومت سے جواب طلب کرلیا