پمز ہسپتال سے ادویات سے بھرا ہوا ٹرک غائب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firing on New Year’s Eve in Karachi leaves one dead, 17 injured

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں کورونا وئرس سے نمٹنے کیلئے لایا گیا ادویات سے بھرا ہوا ٹرک غائب کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کی  انتظامیہ نے عام مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے  ادویات سے بھرا ہوا ٹرک غائب کرنے کی کوشش کی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق  ملک میں جاری نوول کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے پمز اسلام آباد کو ادویات سے بھرے3ٹرک فراہم کئے گئے تھے جن میں سے 2 کی ادویات رکھ لی گئیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دو ٹرکوں میں موجود ادویات ہسپتال کے سٹور میں منتقل کردیں تاہم ایک ٹرک کو ادویات سمیت غائب کرنےکے لیے ٹرک کو مرکزی دروازے تک لایا گیا۔

 ادویات سے بھرا تیسرا ٹرک ہسپتال کے مرکزی دروازے سے باہر نکل رہا تھا کہ اچانک سکیورٹی گاڈز نے اسے روک لیا اور ٹرک کی تلاشی لی۔

سکیورٹی گارڈز نے انتظامیہ کو سارے معاملے سے آگاہ کیا لیکن انتظامیہ نے اعلیٰ حکام تک بات جانے ہی نہیں دی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں اور تحقیقات کروا کر ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

عوام الناس کے مطابق ٹرک کو غائب کرنے کی یقیناً یہ کوئی پہلی کوشش نہیں ہے۔ انتظامیہ اسی طرح ٹرک غائب کروا کر عوام کے حقوق پر پہلے بھی ڈاکہ ڈالتی رہی ہوگی جس پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔

شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts