مولانا قائد اعظم آفریدی؟ بانی پاکستان متعلق ایسا دعویٰ کردیا کہ سب حیران رہ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پر ایک نشئی نوجوان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کی آزادی اور قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق ایسے دعوے کرتا دکھائی دے رہا ہے جو تاریخی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

وائرل ویڈیو میں باڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک نشے کا عادی نوجوان یہ کہتے ہوئے نظر آتا ہے کہ مولانا قائداعظم آفریدی نے پاکستان کو آزاد کرایا۔

نوجوان ویڈیو میں دعویٰ کرتا ہے کہ مولانا قائداعظم آفریدی کا تعلق باڑہ سے تھا اور ان کا قلعہ آج بھی باڑہ میں موجود ہے۔ وہ مزید کہتا ہے کہ مذکورہ شخصیت نے انگریزوں کے خلاف متعدد جنگیں لڑیں اور پاکستان کو آزادی دلانے میں کردار ادا کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم اس میں کیے گئے دعووں کی کوئی مستند تاریخی حوالہ یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Related Posts