مولانا سینئرسیاستدان ہیں ،معاہدہ نہیں توڑیں گے‘قاسم سوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاسم سوری کی الیکشن کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر
قاسم سوری کی الیکشن کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ مولانا سینئرسیاستدان ہیں ،معاہدہ نہیں توڑیں گے،ایشوز اسمبلی میں لائیں۔

الیکشن سے متعلق خدشات بتائیں،ان کے بیٹھنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں،بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں میراتھن ریس کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔

مزید پڑھیں : قاسم سوری کی درخواست سماعت کے لیے منظور، ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزاکرات کے لیے کیمٹی بنائی اور انہیں سیکورٹی بھی دی، فضل الرحمان بلا رکاوٹ آئے معاہدہ کے تحت جگہ و سہولیات دیں۔

مولانا کو چاہیے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور اگر وہیں بیٹھے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اب بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

Related Posts