عمران خان کی آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردِ عمل
عمران خان کی آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنی بڑی و سنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔

مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی سابق وزرا کے ہمراہ ایک اور آڈیو لیک، نئے انکشافات سامنے آگئے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔

Related Posts