لاہور میں باپ نے 2ذہنی معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں حالات سے پریشان باپ نے اپنی ذہنی معذور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس نے تصدیق کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں باپ نے 2 بیٹیوں کو چھری کے وار سے قتل کردیا جبکہ باپ نے بیٹیوں کو قتل کر کے خود کو بھی چھری مار لی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالی دونوں لڑکیاں ذہنی معذور تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونیوالی دونوں لڑکیوں کی وجہ سے ان کا باپ شدید پریشان تھا جبکہ حالات خراب ہونے کی وجہ سے مشکلات باپ نے پہلے دونوں بیٹیوں کو گلے پر چھری پھیر کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

ساندہ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں حالات ے پریشان لوگوں کی جانب سے خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ ذہنی معذور بچوں کی بہتر نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے والدین ایسے بچوں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 5 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کا تصادم، 1 شخص زخمی ہوگیا

انسانی حقوق اور سماجی بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ذہنی معذور افراد کیلئے حکومت اور این جی اوز بھرپور کام کررہی ہیں لیکن لوگوں کو شعور و آگہی نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی اور قتل جیسے واقعات معاشرے کیلئے المیہ ہیں۔

Related Posts