کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نکاح کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ستمبر 2025 میں موبائل فون کے ذریعے خاتون سے مبینہ نکاح کیا اور بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے اسے مبینہ طور پر تین مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ ملزم مارچ 2026 میں اس کے گھر بھی آیا اور کئی گھنٹے وہاں موجود رہا۔ بعد میں خاتون کو معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے۔
پولیس نے خاتون کی شکایت پر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








