دبئی پولیس نے جرمانے اور رجسٹریشن ختم ہونے پر 497 گاڑیاں ضبط کرلیں

تازہ ترین

تازہ ترین

دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 497 گاڑیاں ضبط کرلیں۔

دبئی پولیس کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں کے مالکان نے طویل عرصے سے ٹریفک جرمانے ادا نہیں کیے تھے یا اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کروائی تھی۔ حکام نے شہریوں اور گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹریفک ریکارڈز باقاعدگی سے چیک کریں اور واجب الادا جرمانے بروقت ادا کریں۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے بتایا کہ ٹریفک انسپکشن ٹیموں نے ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں جن پر بھاری جرمانے واجب الادا تھے یا جن کی رجسٹریشن کئی عرصے سے ختم ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بعض گاڑیوں پر ہزاروں درہم کے جرمانے جمع ہو چکے تھے جبکہ کچھ مالکان نے کئی برسوں سے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کروائی تھی۔ دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی ضبط ہونے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

Related Posts