ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر60، کمرشل 200 روپے اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LPG prices have risen in pakistan

کراچی: ڈائریکٹر انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو کراچی عاصم افتخار کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے تفتان باڈر سے درآمد رکنے سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سردیوں سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں گیس 5روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگاہوگیا۔

ایل پی جی امپوٹرز نے جھوٹے الزامات کی وجہ سے پریشان ہوکرگیس درآمد کرنے سے ہاتھ روک دیا۔ڈائریکٹر انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی عاصم افتخار کے بے بنیاد الزامات نے مارکیٹ میں خوف وہراس کی فضاء قائم کر دی،سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچایا۔

درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے ایل پی جی کی کھپت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی شارٹ فال کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے وزیر اعظم پاکستان کو معاملے کی چھان بین کے لیے خط لکھ دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو نہ روکا گیا توسردیوں میں غریب عوام کا چولہا بھی سرد ہو جائے گا۔پاکستان میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے سردیوں میں کم از کم 100000 میٹرک ٹن درآمدی گیس کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور عوام موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کیلئے تیار رہیں، عرفان کھوکھر

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی گیس مہیا کرنے کے لیے تفتان باڈر سے درآمد کا اہم کردارہے، کھپت کو پورا کرنے اور ایل پی جی درآمد کرنے کے لیے ایل پی جی امپورٹرز کا اظہاراطمینان بے حد ضروری ہے،اس مسلئے کو حل نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔

Related Posts