لیبیا بھی طالبان حکومت کے نقش قدم پر، خواتین پر سخت پابندیاں عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا
شمالی افریقہ کے عرب اسلامی ملک لیبیا بھی طالبان کے نقش قدم پر چلنے لگی، جہاں کی حکومت نے خواتین کے لیے حجاب اور محرم کے ہمراہ سفر کو لازمی قرار دے دیا۔
لیبیا کے وزیر داخلہ نے اس حوالے سے اپنی ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں مقامی ثقافت اور اخلاقیات سے متصادم ناپسندیدہ لباس کی بیرون ملک سے در آمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
عرب امور کے معروف تجزیہ کار علی ہلال کے مطابق لیبین وزیر داخلہ نے مزید پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں میں رائج ہونے والے فیشن ایبل ہیئر کٹنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور ایسا کرنے والوں کی تادیب کی جائے گی۔

لیبیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ خواتین کو بغیر محرم کے سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، خواتین آئندہ محرم کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہوٹل اور ریستورانوں میں بھی خواتین کو مخلوط ماحول کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ لیبیا کے مرد آہن کرنل معمر القذافی کی اقتدار سے بے دخلی اور موت کے بعد لیبیا مسلسل خانہ جنگی کا شکار ہے، جہاں آج بھی مختلف دھڑے حکومت کر رہے ہیں۔

Related Posts