مظفرگڑھ: کوٹ ادو میں ڈکیتی کا معمہ 4 گھنٹے میں حل، 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کوٹ ادو
(فوٹو: آن لائن)

مظفرگڑھ: کوٹ ادو پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا سراغ صرف چار گھنٹے میں لگا کر مبینہ طور پر واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کوٹ ادو کی ہدایات اور ڈی ایس پی وسیم اکبر خان لغاری کی نگرانی میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے ایس ایچ او عرفان فیض اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان کلرو، امیر حمزہ اور ساجد موچی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر ڈکیتی کی رقم 2 لاکھ روپے نقد، ایک موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے غیر قانونی اسلحے سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایچ او عرفان فیض نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts