اقراء عزیز اور فیروز خان کا ڈرامہ خدا اور محبت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khuda Aur Mohabbat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عوام کی بیحد پذیرائی کے بعد اداکار فیروز خان اور اقراء عزیز کا ڈرامہ خدا اور محبت آن ایئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں اقراء عزیز ، فیروز خان ، جنید خان ، جاوید شیخ ، طوبیٰ صدیقی ، سنیتا مارشل ، روبینہ اشرف ، عاصمہ عباس اور عثمان پیرزادہ شامل ہیں۔

خدا اور محبت پہلی بار 2011 میں نشر کیا گیا تھا اور اس کی کہانی اور کردار ابھی بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ ڈرامہ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز ہوا اور تیسرا سیزن کل رات کو نشر ہوا۔

کہانی میں معاشرے میں محبت ، معاشرتی مسائل ، سنجیدگی ، سسپنس اور حقیقت کو اجاگر کیا گیا ہے۔پہلی قسط کے بعد خدا اور محبت اور اقراء عزیز کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ایک ٹرینڈنگ ٹاپک بن گیا۔

اقراء عزیز کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے اتنی شہرت ملی کہ اب فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اقراء عزیز کا انوکھا خراجِ تحسین، پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت حسین سنجے لیلا بھنسالی بن گئے

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ میری یہ سوچ ہے کہ ٹی وی عوام تک اپنی کارکردگی پہنچانے کیلئے ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ جہاں سینما یا کیبل نہ ہو، وہاں ٹی وی ضرور پایا جاتا ہے۔

 

Related Posts