اقراء عزیز کا انوکھا خراجِ تحسین، پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت حسین سنجے لیلا بھنسالی بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراء عزیز کا انوکھا خراجِ تحسین، پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت حسین سنجے لیلا بھنسالی بن گئے
اقراء عزیز کا انوکھا خراجِ تحسین، پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت حسین سنجے لیلا بھنسالی بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے پاکستانی ہدایت کار وجاہت حسین کو بھارتی فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی قرار دے دیا ہے جو باجی راؤ مستانی اور رام لیلا جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا بھنسالی کا نام فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے تاہم پاکستانی ڈرامہ ایکٹریس اقراء عزیز نے بھی سنجے لیلا بھنسالی کی فین ہونے کا بالواسطہ اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی ڈرامہ ڈائریکٹر وجاہت حسین کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ پاکستانی سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔

اقراء عزیز کے بیان سے ہٹ کر اگر ہم پاکستانی ڈرامہ ڈائریکٹر وجاہت حسین کے کام پر غور کریں تو انہوں نے علی کی امی، مرضی، خالی ہاتھ، سلسلے، دو بول، یاریاں اور خدا اور محبت جیسے ڈرامے ڈائریکٹ کرکے شہرت سمیٹی جنہیں اقراء عزیز نے سنجے لیلا بھنسالی کہا۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ ڈرامہ خدا اور محبت  میرے لیے ایک طویل اور خوبصورت سفر رہا ہے۔ اس حیران کن پراجیکٹ پر کام کیلئے اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر اقراء عزیز نے اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھی فنکاروں اور ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ آپ لوگ میرے لیے بے حد مہربان رہے اور ایکٹنگ کے کام کو آسان بنا دیا۔ ڈائریکٹر وجاہت حسین کو مخاطب کرکے اقراء عزیز نے کہا کہ آپ پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔آپ ڈائریکٹر کے طور پر لمحات کی تخلیق میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔

وجاہت حسین کے بارے میں مداحوں کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اقراء عزیز نے کہا کہ وجاہت حسین جانتے ہیں کہ انہیں کسی اداکار سے کیا چاہئے اور وہ اسے حاصل کرکے رہتے ہیں۔ انہوں نے فیروز خان، فائزہ ثقلین اور میک اپ آرٹسٹ زین زیدی کا بھی شکریہ ادا کیا اور سب کے کام کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ مجھے ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے اتنی شہرت ملی کہ اب فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ میری یہ سوچ ہے کہ ٹی وی عوام تک اپنی کارکردگی پہنچانے کیلئے ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ جہاں سینما یا کیبل نہ ہو، وہاں ٹی وی ضرور پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی وی پر شہرت کے بعد فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں۔اقراء عزیز

Related Posts