نادیہ خان کے شوہرفیصل راؤکی دوسری بیوی منظرِ عام پر آگئی، حیرت انگیز انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادیہ خان کے شوہرفیصل راؤکی دوسری بیوی منظرِ عام پر آگئی، حیرت انگیز انکشافات
نادیہ خان کے شوہرفیصل راؤکی دوسری بیوی منظرِ عام پر آگئی، حیرت انگیز انکشافات

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی فیصل راؤ پر فراڈ کے الزامات اور حیران کن انکشافات کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے نادیہ خان کو فیصل راؤ کی تیسری بیوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل راؤ ایک فراڈ انسان ہیں۔ لبنیٰ فاروق نے یوٹیوب چینل پر فیصل راؤ کے خلاف انکشافات سے بھرپور ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے لبنیٰ فاروق کا کہنا ہے کہ فیصل راؤ نے مجھ سے پہلے ایک خاتون سے شادی کی جن کا نام شمع تھا جو آن ریکارڈ ہیں لیکن آف ریکارڈ مجھے معلوم نہیں انہوں نے کتنی مزید شادیاں کیں اور کس کس سے علیحدگی ہوئی۔

یوٹیوب ویڈیو میں لبنیٰ فاروق نے کہا کہ جب فیصل راؤ سے شادی ہوئی، اس سے پہلے مجھے بحرین میں وزیرِ اعظم آفس میں ملازمت حاصل تھی اور میں اِن ہاؤس پراڈکٹ منیجر کے طور پر کام کررہی تھی۔ شادی سے 2 روز پہلے شمع نے مجھے پیغام بھیج کر شادی سے روکا۔

ویڈیو میں لبنیٰ فاروق نے کہا کہ میں نے شمع کی باتوں پر کان نہ دھرتے ہوئے بحرین کی ملازمت چھوڑی، شادی کی اور دبئی پہنچ گئی۔ شادی سے پہلے فیصل راؤ کا دعویٰ تھا کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن ان کی حقیقت شادی کے بعد کھل گئی۔ دبئی میں مختلف پابندیوں کا سامنا رہا۔

لبنیٰ فاروق کے مطابق فیصل راؤ انہیں کسی سے ملاقات اور گفتگو کی اجازت نہیں دیتے تھے اور وہ اکیلی رہا کرتی تھیں جبکہ فیصل راؤ بہت سے مسائل کا شکار نظر آئے۔ باتھ روم میں بند ہوجانا، چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی اشیاء توڑدینا اور خود پر تشدد کرنا بھی ان کی عادت تھی۔

مزید انکشافات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل راؤ اپنی پہلی بیوی پر کالا جادو کرنے کے الزامات عائد کرتے تھے۔ ایک بار انہوں نے میرے بیٹے کو اغواء کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسے وزیرستان میں پھنکوا دیں گے۔ دبئی میں فیصل ممتاز راؤ ائیرفورس کے پائلٹ ہوا کرتے تھے۔

فیصل راؤ کی پہلی بیوی شمع کی طرف سے بھیجے گئے آڈیو پیغامات شیئر کرتے ہوئے لبنیٰ فاروق نے کہا کہ شمع کے مطابق فیصل راؤ کی فطرت ہے کہ خواتین کو اذیت دی جائے۔ فیصل راؤ نے پائلٹ کی ملازمت سے نکالے جانے پر اس کا الزام بھی مجھ (لبنیٰ فاروق) پر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے 8 ماہ بعد میں اور فیصل راؤ علیحدہ ہوگئے اور اگلے ماہ فیصل راؤ کی نادیہ خان سے منگنی کی خبر سامنے آئی۔اب فیصل راؤ کو خواتین کا ہیرو اور آئیکن بتایا جاتا ہے تاہم انہوں نے متعدد غلطیاں کیں اور 2 خواتین کی زندگی برباد کردی، جھوٹ بولا اور دھوکہ دہی کی۔آخر میں انہوں نے دُعا کی کہ یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ ہو۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=6_GnDN80nqM&feature=emb_logo

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کردیا تھا، شروع میں ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہ آیا، بعد ازاں نادیہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے خبر کی تصدیق کردی۔

گزشتہ ماہ 41 سالہ ٹی وی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ شادی کے بندھن میں بند ھ گئی ہیں جس پر مداحوں نے انہیں آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور مختلف دعاؤں سے نوازا۔ 

مزید پڑھیں: نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر شیئر کردیں

Related Posts