کھیلو آزادی سے۔۔۔ کشمیر پرئمیر لیگ ایک خوشگوار جھونکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ،کھیل ‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے ، کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی ۔ کھیل خواہ کسی بھی قسم کے ہو ان ڈوریا آؤٹ ڈورہر طرح سے انسانی نشونما پر اثر ڈالتے ہیں۔

کھیل صرف انسانی کی ذہنی جسمانی نشونما ہی نہیں کرتا بلکہ ہم نے دنیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ماضی میں کرکٹ ڈپلومیسی کا دور دورہ رہا،روری 1987ء میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان فضاء میں کشیدگی اور جنگ کا ذکر تھا۔

اس کے باوجود پاکستانی ٹیم انڈیا میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی تھی اور اس ٹیم کی قیادت عمران خان کر رہے تھے۔

پاکستان میں جنرل ضیاالحق کی حکمرانی تھی اور وہ اس کشیدہ ماحول میں اچانک دلی پہنچ گئے،جنرل ضیا نے جے پور میں انڈیا اور پاکستان کا میچ دیکھا، یہاں قیام کے دوران اپنی “کرکٹ ڈپلومیسی” کا جادو بکھیرا اور جب وہ پاکستان لوٹے تو جنگ کا ذکر ختم ہو چکا تھا۔

یوں تو پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ پہلے کی نسبت بہت زیادہ تیز ہوچکی ہے اور پاکستان سپر لیگ نے تو جیسے ملک میں کرکٹ کی ایک نیا دنیا متعارف کرادی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے طول و عرض میں موجود ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع مشکل سے مل پاتا ہے۔

پاکستان میں پی ایس ایل کی شاندار کامیابی کے بعد کشمیر پریمئر لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔مظفر آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت دنیا کے مشہور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ٹورنامنٹ کے آئی کون کھلاڑیوں میں شعیب ملک، شاداب خان ، فخرزمان ، شاہد آفریدی اور عماد وسیم شامل ہیں ان کے علاوہ ہر شل گبز،فل ماسٹرڈ ، کامران اکمل،اویس شاہ، تلکا رتنے دلشان،مونٹی پنیسر،آصف علی،شان مسعود،سہیل تنویر،خوش دل شاہ ،شرجیل خان،صہیب مقصود، افتخار احمد،حیدر علی،محمد حسنین جیسے ستارے کشمیر کی جنت نظیر وادی میں جگمگائیں گے بلکہ شائقین کا خون بھی گرمائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں کشمیر پریمئر لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا اور اس لیگ کا پہلا سیزن اپریل 2021 میں کھیلا جانا تھا تاہم یہ ایونٹ بھی کورونا وائرس کی نظر ہو گیا اور اسے بھی دیگر کھیلوں کی طرح ملتوی کر دیا گیا جو کہ اب 6 اگست سے 16 اگست 2021 تک مظفر آباد میں شیڈول ہے۔

کشمیر پریمئر لیگ کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، کے پی ایل کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں جائے گا، کے پی ایل کے بعد کھلاڑیوں کے لیے آزاد کشمیر میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنائیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی، کے پی ایل کی ہر ٹیم میں دو کشمیر نوجوان پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے، کشمیری نوجوانوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا بہترین موقع ہے، پی سی بی نے کشمیر پریمئر لیگ کی منظوری دی ہے، کے پی ایل اور حکومت آزاد کشمیر کا مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا معاہدہ ہوچکا ہے، مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم 13 سال کے لیے کشمیر پریمئر لیگ کے پاس رہے گا، کشمیر پریمئر لیگ انٹرنیشنل سطح کی لیگ ہوگی۔

کشمیر پریمئر لیگ سے جہاں شائقین کرکٹ لطف اندوز ہو نگے وہیں ایک نیا ٹیلنٹ ابھرے گا، کھیلوں کو فروغ کا سبب بنے گا ، سیاحت دیگر سرگرمیوں کو بھی عروج ملے گا ۔سب سے بڑھ کرکشمیر پریمئر لیگ دنیا کے لیے پیغام ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے ، بھارت نہتے کشمیریوں پر کس طرح مظالم کر رہا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان سپر لیگ ایک برانڈ بن چکا ہے وہیں پر کشمیر سپر لیگ کرکٹ میں ایک خوشگوار جھونکا ثابت ہو گا۔

Related Posts