کراچی: خاتون سے غیر اخلاقی حرکت، ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم کی تلاش شروع، آپ بھی مدد کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کیماڑی میں ایک شخص کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس کے بعد پولیس نے ویڈیو کی مدد سے واقعے میں ملوث شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تاحال کسی شہری کی جانب سے باقاعدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی، تاہم سامنے آنے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کے خلاف کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو ملزم کے بارے میں معلومات ہوں تو پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے، جہاں شہریوں کی جانب سے اسے شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ مبینہ طور پر ملوث شخص کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔

Related Posts