نشے میں دھت یا ذہنی مسائل کا شکار؟ گلستان جوہر میں خاتون نے سڑک پر ہلا مچا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک خاتون کی مبینہ ہنگامہ آرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں خاتون کو گاڑیوں کے بونٹ پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ بعض صارفین نے واقعے کو مبینہ طور پر نشے کی حالت سے جوڑا جبکہ دیگر نے نشاندہی کی کہ خاتون کے رویے کی وجہ جانے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ایسے رویے کی وجہ منشیات کا استعمال ہو کیونکہ موجودہ دور میں ذہنی صحت کے مسائل، معاشی دباؤ اور نامناسب انسانی رویے بھی افراد کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

ایک اور صارف نے خاتون کے طرزِ عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حرکت کسی غریب خاتون سے سرزد ہوتی تو ممکن ہے کہ اس کے ساتھ مختلف اور سخت رویہ اختیار کیا جاتا۔

دوسری جانب ایک صارف نے خاتون کو ایک تاجر کی نشے کی عادی بیوی قرار دیا تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جس کے باعث خاتون کی شناخت، واقعے کے اصل اسباب اور قانونی کارروائی سے متعلق صورتِ حال واضح نہیں ہوسکی

Related Posts