کراچی میں پہلی بار استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے سڑک تعمیر کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شیل پاکستان نے اٹھایا منفرد اقدام، کراچی میں پہلی بار استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑک بنادی گئی۔

شیل پاکستان نے بی آر آر انٹرپرائزز نامی اسٹارٹ اپ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ساؤتھ)کے تعاون سے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے ایک سڑک تعمیر کی ہے جس سے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اسفالٹ روڈ کی تعمیر میں لیوبریکنٹ کی استعمال شدہ بوتلوں کو خشک عمل کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے جس سے پلاسٹک کے ضیاع میں کمی ہوتی ہے۔

شیل ہاؤس سے متصل 730 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑی سڑک کو 2.5 ٹن سے زائد شیل لیوبریکینٹس کی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔

شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ”یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے 2.5 ٹن سے زائد لیوبریکنٹس کی بوتلوں کو سٹرک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کے نتائج دیکھ کر میں حیرت میں مبتلا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام سڑکوں کے مقابلے میں پلاسٹک سڑکیں تین گنا زیادہ لچک دار اور پائیدار ہوتی ہیں اور ان کی عمر بھی تین گنا طویل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ، عام سڑکوں کے مقابلے میں استعمال شدہ پلاسٹک تقریباً بلا قیمت ہوتا ہے جس سے سڑک کی تعمیر اتی لاگت کئی گنا کم ہو۔

Related Posts