کراچی میں شہریوں کے لیے ایک اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل کر لیا گیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھو پیر روڈ تک جدید ڈوئل کیرج وے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر 41 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1800 میٹر طویل جدید ڈوئل کیرج وے تعمیر کی گئی ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
میئر کراچی کے مطابق منصوبے کے ساتھ 700 میٹر طویل، 48 انچ قطر کی واٹر سپلائی لائن کی بحالی بھی کامیابی سے مکمل کی گئی ہے، جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہری سہولیات کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








