کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ برقی حادثات سے بچاؤ کیلئے کے الیکٹرک (KE) نے عوامی حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہری چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو بجلی سے متعلق خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران پانی کی موٹر اور دیگر برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، غیر قانونی کنڈا کنکشنز سے مکمل گریز کریں اور زیر زمین بجلی کیبلز کے قریب کھدائی سے قبل کے الیکٹرک کو لازمی اطلاع دیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گیلے ہاتھوں سے سوئچز اور ڈور بیل کو چھونے سے پرہیز کیا جائے، بجلی کی تاروں کے قریب تجاوزات قائم نہ کی جائیں جبکہ ٹوٹی ہوئی یا زمین پر گری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہا جائے۔
کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی برقی خطرے یا گری ہوئی تار کی اطلاع فوری طور پر 118 پر دیں، جو 24 گھنٹے دستیاب ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








