کراچی کے شہری نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گاڑی سے ٹکر مار دی، 2 ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہری نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گاڑی سے ٹکر مار دی، 2 ہلاک
کراچی کے شہری نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گاڑی سے ٹکر مار دی، 2 ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہری نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گاڑی سے ٹکر مار دی جن میں سے 2 ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکوؤں نے لاہور سے آنے والے شہری سے لوٹ مار کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے جمالی کے قریب شہری نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گاڑی سے ٹکر ماری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکوؤں نے لاہور سے آئے ہوئے شہری سے لوٹ مار کی۔ واردات کے بعد ملزم چابی چھیننے کی کوشش کے بعد فرار ہوئے لیکن واردات کے بعد شہری نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔

پل کے قریب یو ٹرن لینے کے بعد شہری نے ڈاکوؤں کو گاڑی سے ٹکر ماری۔پولیس کا کہنا ہے کہ  ہلاک  کیے گئے مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

 پولیس نے ملزمان کو راولپنڈی کےعلاقے مورگاہ سے گرفتار کیا۔ مورگاہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مطاہر گینگ کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

Related Posts