راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کو راولپنڈی کےعلاقے مورگاہ سے گرفتار کیا۔ مورگاہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مطاہر گینگ کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرگودھا، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان گرفتار

مورگاہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم 60 ہزار روپے، چوری شدہ 4 موٹر سائیکلز، اسپیئرپارٹس اور وارداتوں میں غیر قانونی طور پر استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا  جن کے قبضے سے قابلِ اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آج سے 2 روز قبل  معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 2 حیوان صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان والدین کو بلیک میل کرکے ان سے پیسے بھی ہتھیاتے تھے۔

Related Posts