جان ابراہم نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں، صوفی چوہدری کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جان ابراہم نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں، صوفی چوہدری کی مبارکباد
جان ابراہم نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں، صوفی چوہدری کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لی ہیں، سالگرہ کے موقعے پر بالی ووڈ کی طرف سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ و گلوکارہ صوفی چوہدری نے کہا کہ میں جان ابراہم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں جو اپنی زبردست فٹنس سے ہمیں حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا میں جان ابراہم کی ساتھی اداکارہ صوفی چوہدری نے کہا کہ جان ابراہیم میرے بہت اچھے کو اسٹار ہیں جنہیں سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے میں گلے بھی لگانا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

میں اب جان ابراہم کی طرح صحت مند نہیں، شاہ رخ خان 

پیشہ ورانہ محاذ پر جان ابراہم کو بالی ووڈ کی ایکشن فلمز کا ہیرو سمجھا جاتا ہے جنہوں نے دھوم، ستے مے وجے تے سرییز، ڈشوم اور فورس جیسی فلموں میں حقیقت سے قریب اداکاری کی اور خوب داد سمیٹی۔

دوسری جانب صوفی چوہدری جان ابراہم کے مقابلے میں زیادہ مشہور نہیں سمجھی جاتیں، تاہم ونس اپون اے ٹائم اِن ممبئی، آ دیکھیں ذرا، شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالہ اور دیگر فلموں میں سائیڈ رولز نبھا چکی ہیں۔ 

Related Posts