کورونا کے بڑھتے کیسز، ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر کی مداحوں سے بھارت کی مدد کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے بڑھتے کیسز، ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر کی مداحوں سے بھارت کی مدد کی اپیل
کورونا کے بڑھتے کیسز، ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر کی مداحوں سے بھارت کی مدد کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ بھارتی عوام کی جس حد تک ممکن ہوسکے، مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری سمیت کورونا وائرس بھارت کے ہر شعبۂ زندگی اور ہر شہر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کورونا وباء کے دوران بھارت کی امداد کیلئے مداحوں سے درخواست کرنے لگے۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر آنسٹن نے مداحوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بھارت سمیت پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ بہت سے فنکاروں نے بھارت کیلئے مالی امداد بھی جمع کی ہے تاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں استعمال ہوسکے۔

جینیفر آنسٹن نے مداحوں سے کورونا کے خلاف جنگ میں معاونت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مدد کیلئے اپنے حصے کا کردار ضرور ادا کریں جبکہ امریکی شہری اپنے ملک کیلئے امداد اکٹھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو امداد کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ بھارت کی مالی امداد ہی کی جائے بلکہ آپ کو جو بھی پلیٹ فارم میسر ہے، اس کے ذریعے بھارت کی صورتحال کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ 

دوسری جانب دیگر ہالی ووڈ فنکار بھی میدان میں آگئے۔ اداکار ہیو جیک مین نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت ہے اور ہم سب مل جل کر ہی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک سکتے ہیں۔ 

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ہالی ووڈ فنکار کی اپیل پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ملک کی امداد کیلئے آواز بلند کرنے پر اداکار ہیو جیک مین اور ان کی اہلیہ ڈوبرہ لی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان احمد ندیم قاسمی کی تحریر سنانے کیلئے بھارتی چینل پر جلوہ گر ہوں گی

Related Posts