دُنیا بھر میں خون کی موروثی بیماری تھیلیسیمیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خون سے متعلق موروثی بیماری تھیلیسیمیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مریضوں کو یہ بیماری والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث منتقل ہوجاتی ہے جس میں مبتلا افراد جسم میں خون کم بننے کے باعث متعدد مسائل کا شکار اور روزمرہ زندگی سے دور رہتے ہیں۔

تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا افراد کے جسم میں خون کی افزائش اتنی کم ہوتی ہے کہ ہر 2 سے 4 ہفتے کے بعد مریضوں کو خون کی بوتل لگائی جاتی ہے تاکہ خون کی کمی دور کی جاسکے۔ اکثر تھیلیسیمیا کا شکار بچے دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

بار بار خون کی منتقلی کی ضرورت کے باعث ایسے افراد کی خود اعتمادی، زندگی میں دلچسپی اور روز مرہ سرگرمیاں عام شہریوں کے مقابلے میں کہیں کم ہوجاتی ہیں اور وہ رفتہ رفتہ زندگی سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔

خون کی منتقلی یا دیگر علاج معالجے کے بھاری بھرکم اخراجات کے باعث تھیلیسیمیا کا شکار افراد کے لواحقین کے معاشی مسائل بھی وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتے رہتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کا عالمی دن ایسے افراد کی مالی امداد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 83ہزار ہلاک

Related Posts