غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے،مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بھی گولے برسائے۔

جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں متعدد ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کردیے گئے،کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

دوسری جانب غزہ میں امن کا سفید پرچم تھامے فلسطینیوں کی شہادت کو برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے جنگی جرم قرار دے دیا۔

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے پارلیمنٹ میں پٹیشن جمع کرائی اور کہا تمام یرغمالیوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Related Posts