معیشت کے لیے اچھی خبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یہ بہت اہم بات ہے کہ آخر کار پاکستانی قوم کے لیے معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آنے والی ہیں کیونکہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کے بعد آئی ایم ایف نے بھی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے نگراں حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔

فِچ کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ ایشیا پیسیفک خطہ 2024 میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود مجموعی طور پر معاشی استحکام برقرار رکھے گا، جیسا کہ عالمی معیشت کو نمو میں کمی، جغرافیائی سیاسی تناؤ، جنگوں جیسے مسائل کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

فچ جیسے اداروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے متعلق اچھی امید کا اظہار کرنا بلا شبہ بڑی اہمیت رکھتا ہے، اسے محض خوش گمانی پر مشتمل اندازہ کہہ کر رد نہیں کیا جاسکتا۔ امید یہی رکھنی چاہئے کہ معیشت بہتری اور استحکام کا یہ سفر تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔ اگر نمو کی صورتحال موجودہ پوزیشن پر رہی یا اس سے بہتر ہوتی گئی تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان جلد آئی ایم ایف کے قرض کا طوق گردن سے اتار نہ پھینکے۔

یہ بات فچ کی رپورٹ کی روشنی میں واضح ہے کہ ملکی معیشت کو تھوڑا بہت مشکل مسائل اب بھی درپیش ہیں، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انتخابات سے قبل اصلاحات کی رفتار میں کمی آئی ہے، تاہم امید رکھی جا سکتی ہے کہ آنے والی حکومت اس کمی کو دور کرے گی اور فریش مینڈیٹ کے ساتھ زیادہ بولڈ اور اہم فیصلے کرے گی۔

انتخابات سے وابستہ کچھ معاشی مشکلات اور مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جس کی طرف فچ کی رپورٹ میں بھی اشارہ موجود ہے، کیونکہ پاکستان اور سری لنکا جیسے ممالک میں کریڈٹ پروفائلز پر اثرانداز ہونے والے انتخابی نتائج کا امکان ہوتا ہے، مگر بہرحال اس حوالے سے بھی اچھی امید رکھی جانی چاہئے۔

فچ کی رپورٹ کے بعد آئی ایم ایف نے جس طرح نگران حکومت کے معاشی اقدامات کی تحسین کی ہے، اس کا ایک نفسیاتی اثر بھی معیشت پر پڑے گا، جو یقیناً مثبت ہی ہوگا۔ امید کی جانی چاہئے کہ الیکشن کے نتائج ملک میں استحکام کا ہی باعث ہوں گے۔

Related Posts