اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی‘ ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،15ملزمان گرفتار
وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،15ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کی کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے استعمال کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف ایک اور کارروائی‘ ملزم ہینڈ سانیٹائزر وغیرہ آن لائن مہنگے داموں فروخت کررہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایات پہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسد اللہ نے ملزم کو ٹریس کیا‘ملزم کو کال پر سامان کی خریداری کی بابت رابطہ کرکے فون سے ٹریس کیا گیا۔

ملزم نے کری روڈ چک شہزاد کے علاقہ میں ایک رہائشی گھر میں تقریبا 20 لاکھ مالیت کا سامان ذخیرہ کررکھا تھا اور مہنگے داموں آن لائن فروخت کررہا تھا۔

ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ برآمد شدہ مال ریٹیلرز کو سرکاری نرخوں پہ بیچنے کے لیے دے دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونی والی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت روکنے کے لیے ہماری ویجیلنس ٹیمیں دن رات کام میں مصروف ہیں۔

Related Posts