کیا بلاول بھٹو ماہ نور سومرو سے شادی کرنے والے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟
بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کی بانی رکن رقیہ خانم سومرو کی صاحبزادی سے شادی کا امکان ہے۔

تاہم رپورٹس میں پی پی پی چیئرمین اور ماہ نور سومرو کی شادی کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ماہ، بلاول بھٹو زرداری کو اپنی شادی کے بارے میں کئی بار سوالات کا سامنا کرنا پڑا، اور اس بار پی پی پی کے چیئرمین سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دورے کے دوران بھی اس قسم کے سوالات اُٹھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک کلپ میں ایک غیر ملکی اخبار کے صحافی کو بلاول سے پوچھتے ہوئے سنا گیا کہ ‘میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟’۔

بلاول بھٹو جو کہ خوش مزاج دکھائی دے رہے تھے، سب سے زیادہ پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر جلدی سے کہا”یقیناً، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

جب صحافی نے صحیح وقت کے بارے میں پوچھا تو چیئرمین پی پی پی یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ میں جلدی میں ہوں۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس پر فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

نوجوان سیاست دان نے پہلے شادی کی متعدد پیشکشیں ملنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بہنوں کی پسند کی لڑکی سے شادی کریں گے۔

Related Posts