ایران، مشہد میں امام رضا ؑکے مزار میں چاقو بردار شخص داخل، ایک شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران، مشہد میں امام رضا ؑکے مزار میں چاقو بردار شخص داخل، ایک شخص جاں بحق
ایران، مشہد میں امام رضا ؑکے مزار میں چاقو بردار شخص داخل، ایک شخص جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہد:ایران کے شہر مشہدمیں امام رضا کے مزار میں چاقو بردار شخص داخل ہوگیا، جس نے پے درپے وار کرکے ایک عالم دین کو شہید کردیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص حرم امام رضا ؑ میں داخل ہوا، جس نے چاقو سے 3افراد کو شدید زخمی کردیا، جس کے نتیجے میں ایک عالم دین موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی بتائے جارہے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موقع پر موجود لوگوں اور سیکورٹی حکام نے فوری طور پر حملہ آور کو قابو کرلیا، جبکہ افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی اس حملے سے متعلق گردش کر رہی ہیں تاہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزار کے احاطے میں دو افراد خون میں لت پت پڑے ہوئے ہیں۔

ایرانی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے عالم دین کا نام محمد اصلانی بتایا گیا ہے، تاہم زخمیوں کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ حملہ آور کی شناخت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: حملہ کیا تو اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گے، ایران

واضح رہے کہ 1994 میں امام رضا ؑ کے مزار کے مرکزی ہال میں ایک زور دار دھماکہ بھی ہوا تھا،جس کے نتیجے میں 26افراد شہید ہوگئے تھے۔

Related Posts