حملہ کیا تو اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گے، ایران

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حملہ کیا تو اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی، ایران
حملہ کیا تو اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی، ایران

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملے کی دھمکیوں کے بعد ایران کی جانب سے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈرمیجر جنرل غلام علی راشد نے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا توبھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی فورسزفوری طورپرفضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اوردیگرکارروائیوں کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی۔

ایرانی فورسزکسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پر حملے کی تیاری سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے، اسرائیل

معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں تہران اپنے جوہری پروگرام کومحدود کرے گا جس کے جواب میں امریکا، یورپی یونین اوراقوام متحدہ کی جانب سے ایران پرعائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی جائیگی۔

Related Posts