مکہ معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ نعیم
(فوٹو: دی کرنٹ)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مکہ میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو امتِ مسلمہ کے لیے خوش آئند پیشرفت قرار دیتے ہوئے ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی اس اتحاد میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مسلم ممالک کو باہمی تعاون سے ایک مضبوط دفاعی نیٹ ورک قائم کرنا چاہیے۔ اتحاد کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ امتِ مسلمہ کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

پاک افغان تعلقات اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں امن کی صورتحال تشویشناک ہے، جبکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔  افغان حکومت  اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، جبکہ پاکستان کو بھی کابل کے ساتھ افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے اور سرحدی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد صرف سیکیورٹی اقدامات تک محدود نہیں تھا بلکہ روزگار اور تعلیم کی فراہمی بھی اس کا حصہ تھی۔حکومتی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ آئی پی پیز مافیا اور نااہل حکومت کے خلاف جماعت اسلامی 16 اگست کو چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت احتجاجی دھرنے دے گی۔ ان احتجاجی دھرنوں کے تحت پنجاب میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

Related Posts