ایران کا اصفہان میں دفاعی تنصیبات پر ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے اصفہان میں دفاعی تنصیبات پر ڈرون حملے ناکام بنا دیا ہے۔ حملہ کرنے والے 3 ڈرونز مار گرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کو ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں ایک دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے ہوئے۔ ایران نے دعویٰ کیا کہ ہماری فضائیہ نے حملے میں استعمال کیے گئے 3 ڈرونز کو تباہ کردیا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 3افراد ہلاک

ایرانی وزارتِ دفاع نے بھی اپنے بیان میں حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ناکام قرار دیا۔ ناکام حملے کے نتیجے میں دفاعی کمپلیکس کی ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

فضائیہ کے دفاعی نظام نے حملہ کرنے والے 3 ڈرونز تباہ کردئیے۔ نائب گورنر اصفہان محمد رضا جان ناصیری کا سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مبینہ حملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کا کہنا ہے کہ اصفہان میں ایران کی جوہری تحقیقات کیلئے متعدد تنصیبات قائم ہیں جہاں یورینیم افزودگی بھی ہوتی ہے۔ ایرانی حکومت نے اپریل 2021 میں اصفہان میں ہی 60 فیصد افزودہ یورینیم کی پیداوار کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts