نیوزی لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 3افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 3افراد ہلاک
نیوزی لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 3افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آکلینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 249 ملی میٹر بارش ہوئی، شدید بارشوں سے آکلینڈ میں سیلابی صورت حال بن گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا گیا ہے کہ آکلینڈ میں 5 روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی میں گھرے افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:‘سامان باندھو اور یہاں سے نکل جاؤ’ شاہ برطانیہ کا بھائی کو شاہی محل چھوڑنے کا حکم

خبر ایجنسی کے مطابق آکلینڈ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں اتوار تک بند کر دی گئی ہیں،آکلینڈ کا ائیرپورٹ بھی پانی میں ڈوب گیا ہے اور مسافر ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئی ہے۔

Related Posts