اداکارہ اقراء عزیز کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ اقراء عزیز کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
اداکارہ اقراء عزیز کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر آج اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

سب سے پہلے اقراء عزیز نے اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ اقراء عزیز اِس تصویر میں مداحوں کا منہ چڑاتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم یہ تصویر مداحوں نے بے حد پسند کی اور اسے اب تک 92 ہزار سے زائد لائیکس بھی مل گئے ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CAFmnvxgDLI/

دوسری بار اقراء عزیز نے چھیڑ چھاڑ بند کر کے اپنی ایک سنجیدہ سی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سفید لباس زیبِ تن کر رکھا ہے جسے مداحوں نے پہلے سے زیادہ پسند کیا اور اب تک ہی تصویر 1 لاکھ 2 ہزار لائیکس حاصل کرچکی ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/CAFmj92Adhc/

آخری بار اقراء عزیز کو خیال آیا کہ مداحوں کو تھوڑا سا مسکرا کر بھی دیکھنا چاہئے۔ اس بار انہوں نے ایک مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی جسے سب سے زیادہ لائیکس ملے۔ اب تک 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد لوگ یہ تصویر لائیک کرچکے ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CAFldyWg_El/

Related Posts