اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر کے ہاں ننھا مہمان رواں برس متوقع، مداحوں کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر کے ہاں ننھا مہمان رواں برس متوقع، مداحوں کی مبارکباد
اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر کے ہاں ننھا مہمان رواں برس متوقع، مداحوں کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں برس متوقع ہے جس کی خوشخبری انہوں نے خود سوشل میڈیا پر سنائی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے شریکِ حیات یاسر حسین کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے مہمان کی آمد سے مطلع کیا۔

تصویرکے ساتھ مداحوں کے نام اپنے پیغام میں اداکارہ اقراء عزیز نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس جولائی کے دوران پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس پر مداحوں نے تہنیتی پیغامات بھیجنا شروع کردئیے۔

مداحوں کی طرف سے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے موقعے پر تہنیتی پیغامات، مبارکبادوں اور آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار سمیت مختلف پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا ء عزیز کے ساتھ اسکوٹی پر داتا کی نگری لاہور کی سیر کیلئے نکل گئے۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تقریباً 3 ماہ قبل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ شہر کی سیر سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین اقراء عزیز کو اسکوٹی پر شہر کی سیر کرانے نکل پڑے

Related Posts