معروف مصور اور سائنسدان لیونارڈو ڈاونچی کی وفات کو 502 سال مکمل ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف مصور اور سائنسدان لیونارڈو ڈاونچی کی وفات کو 502 سال مکمل ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اٹلی کے مشہور و معروف مصور اور سائنسدان لیو نارڈو ڈاونچی کی وفات کو 502 برس مکمل ہو گئے ہیں جو ایک مجسمہ ساز، انجینئر اور ریاضی دان بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق لیو نارڈو ڈا ونچی نے مونا لیزا سمیت متعدد تصاویر تخلیق کیں، انہیں دنیا کی سب سے ذہین و فطین اور تخلیقی ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

لیونارڈو ڈا ونچی نے فلکیات اور روبوٹکس سمیت سائنس کی متعدد شاخوں میں زبردست کام کیا۔ انہیں سولہویں صدی عیسوی کی نابغۂ روزگار شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

آج سے 5 صدیاں قبل لیونارڈو ڈا ونچی نے روبوٹ، موٹر کار اور ہیلی کاپٹر سمیت مختلف اشیاء کی ابتدائی اشکال تخلیق کرکے نوعِ انسانی پر عظیم احسانات کیے۔

لکڑی، چمڑے اور پیتل سے تیار کردہ دنیا کا پہلا روبوٹ لیونارڈو نے بنایا جو خود اٹھ بیٹھ سکتا تھا، مہمانوں سے ہاتھ ملا سکتا تھا اور اپنا منہ بھی خود کھول اور بند کرسکتا تھا۔

ایک سائنسدان کی حیثیت سے لیونارڈو ڈاونچی ہیلی کاپٹر تو نہ بنا سکا، تاہم اس کے نوٹس میں ایسے اہم نکات ضرور تحریر کیے گئے جو اڑنے والی اشیاء کیلئے اصول طے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سپر مون گلابی دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا

Related Posts