زیر سمندر کیبل خراب ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروس متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Internet service

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بحیرہ احمر میں زیر سمندر ٹیلی کمیو نی کیشن نیٹ ورکس میں بڑے پیمانے پر خلل کے نتیجے میں متعدد ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

چار مختلف ٹیلی کام نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والی کیبلز کو پہنچنے والے نقصان سے مشرق وسطیٰ میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس نمایاں طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشن نے تسلیم کیا کہ ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تقریباً ایک چوتھائی ٹریفک متاثر ہوا ہے۔

کمپنی نے یقین دلایا کہ صارفین کے لیے مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے ٹریفک کو موڑنے کی کوششیں جاری ہیں، ان اقدامات کے باوجود کمپنی کیبل کے نقصان کے پیچھے وجوہات کی نشاندہی کرنے سے قاصر رہی ہے۔

عالمی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں جنوبی افریقی کمپنی سی کام نے انکشاف کیا کہ مرمت کا عمل ایک ماہ سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ تاخیر کی وجہ متاثرہ علاقے میں مرمت کے کام کے لیے سیکورٹی پرمٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

سی کام کے چیف ڈیجیٹل آفیسر پرنیش پیداشی نے وضاحت کی کہ یمنی میری ٹائم سے اجازت نامہ حاصل کرنے میں آٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ مرمت کے دوران ٹریفک کے راستوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Related Posts