پھالیہ میں فائرنگ سے زخمی خاتون نے دم توڑ دیا، ورثاء کااحتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

injured woman of phalia dead today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پھالیہ میں 3 روز قبل فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونیوالی خاتون نےدم توڑ دیا، ورثاء اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج، سرگردھا گجرات روڈ پر دھرنا، ٹریفک بند ہوگئی۔

3روز قبل دن دس بجے کے قریب منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کے علاقے کھیاں سے دس خواتین رکشے پر سوار ہوکر قریبی گاؤں گڈھو سلطان رسم قل میں شرکت کے لئے جارہی تھیں کہ راستے میں دو ڈاکوؤں نے خواتین کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل اور دوسری خاتون کو شدید زخمی کردیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہیں ۔

خاتون کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے مشتعل ہوکر کر مین سرگودھا روڈ کو ٹائر جلاکر بلاک کردیا ہے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔

چھ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ کا کوئی بھی بڑا افسر موقع پر نہ پہنچ سکا نہ ہی ابھی تک ڈاکو گرفتار ہوئے اور نہ ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:تلہ گنگ میں 15سالہ طالبعلم اغواء کے بعد قتل، ملزمان نے لاش جلادی

ورثاء سمیت سیکڑوں اہل علاقہ ابھی تک مین گجرات سرگودھا روڈ بلاک کیے ہوئے ہیں ، ورثاء نے ڈکیتوں کی گرفتاری تک سڑک بلاک رکھنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

Related Posts