رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3396 روپے تک پہنچ گیا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل 35 روپے تک مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ڈومور کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ دال مسور 10 روپے سے زائد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 10 روپے بڑھ گئی، اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 14 روپے تک مہنگا ہوا۔

Related Posts