مقبوضہ کشمیر میں کرفیو: سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں بے گناہ نوجوان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو: سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں بے گناہ نوجوان گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو: سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں بے گناہ نوجوان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 221ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ  غاصب بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی فوج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی سفاکانہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے الزام لگایا کہ گرفتار لوگوں کے خلاف حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے لیے کام کرنے پر کارروائی کی گئی ہے۔

قبل ازیں آج صبح کے وقت بھارتی فوجیوں نے کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے بھی 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے معاونت کار تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی درندہ صفت فورسز نے پلوامہ، بڈگام اور کپواڑہ سمیت دیگر اضلاع سے درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو بھی جاری ہے جس کے دوران مظلوم کشمیری اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ ایک دوسرے سے ملاقات اور رابطہ نہیں کرسکتے۔

غاصب بھارت نے ذرائع مواصلات، نظامِ آمدورفت، انٹرنیٹ، ٹی وی اور تمام ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اس دوران خوراک، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

مظلوم کشمیری موقع ملتے ہی بھارتی فوج کا محاصرہ توڑ کر نکل آتے ہیں اور غاصب بھارت اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہیں۔ بھارتی فوج حریت پسندوں کی جدوجہدِ آزادی دبانے میں ناکام ہے۔ 

Related Posts