بے حرمتی کے الزام پر ہجوم کے ہاتھوں قتل دین نہیں جہالت ہے، علماء کرام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے حرمتی کے الزام پر ہجوم کے ہاتھوں قتل دین نہیں جہالت ہے، علماء کرام
بے حرمتی کے الزام پر ہجوم کے ہاتھوں قتل دین نہیں جہالت ہے، علماء کرام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تقریب ختم بخاری ودستار فضیلت کا انعقاد گذشتہ شب کیا گیا،ہزاروں افراد کی شرکت، مختلف تعلیمی شعبہ جات کے 568طلبہ کو دستار فضلیت و انعامات سے نوازا گیا۔

درس نظامی 244، حفظ قرآن وقرآت سبعہ 230، تخصصات وغیر ملکی طلبا وطالبات شامل تھے، جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم کی سوانح حیات مولاناغلام رسول نے مہتمم جامعہ کوپیش کرکے رونمائی کی، جبکہ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث و ناظم تعلیمات جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا عبدالحمید خان غوری نے دیا۔

استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، ساوتھ آفریقہ کے معروف خطیب، موٹیویشنل اسپیکر مولانا وینکر، ساوتھ افریقہ سے آئے موٹیویشنل اسپیکر اور بروڈ کاسٹر جنید خراسانی نے خطاب کیا۔ علما کرام نے تلمبہ میں پیش آنے والے واقعہ مقدس اوراق جلانے کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جہالت قرار دیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ ختم بخاری کی تقریب میں معروف نعت خواں سید نعمان شاہ،حافظ ابوکر مدنی نے نعیتہ کلام اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری ابراھیم کاسی اور معروف قاری سعد نعمانی نے ائمہ حرم کے طرز پر تلاوت کلام سے دلوں کو گرمایا۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم،نائب مہتم مولانا فرحان نعیم،جے یو آئی بلوچستان کے رہنما ایم این اے آغا محمود شاہ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل، جامعہ بنوریہ کے لیگل ایڈوزئزر اور انسٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان بیگ،جے یوآئی کے رہنما قاری محمد عثمان بھی موجود تھے۔

ان کے علاوہ مولانا حماداللہ شاہ، سمیع الحق سواتی، سابق وزیر سندھ ندیم بھٹو،ڈاکٹر نصیر الدین سواتی،مولانا عبدالجبار،معروف صحافی عبدالجبار ناصر،مولانا تبشیر الحق تھانوی ودیگر مدارس اور دینی جماعتوں کے نمائندگان، سیاسی سماجی و تجارتی اہم شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس علما اور طلبا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری نے بخاری شریف کا آخری درس میں فضلاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ میں فضلا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتاہوں، فضلاء نئی زندگی میں قدم رکھ رہے اور دین کی مثبت انداز میں تبلیغ کو فروغ دیں اور معاشرے میں پائے جانے والے غلط نظریات کا سدباب کریں، علم وحی آخرت میں نجات کا باعث ہے اور وہ علما نجات پائیں گے جو اس پر عمل کریں گے۔

استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے کہاکہ اسلام دنیا میں امن وہم آہنگی اور چارگی کا درس دیتاہے، انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ کی بنیاد وحی ہے، پہلا مدرسہ دارارقم تھا جہاں سے دنیا بھر میں علم کی کرنیں پھوٹی، جامعہ بنوریہ عالمیہ باہمی بھائی چارگی اور محبت کی مثال ہے یہاں 53ممالک کے مختلف مسالک، زبان، ملک اور قومیت کے طلبہ ایک چھت کے نیچے اپنی اپنی فقہ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور یہ قرآن حدیث کے علوم کی برکت سے باہم محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

ساوتھ آفریقہ کے شیخ وینکر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ عظیم دینی درسگاہ ہے جہاں سے دنیا بھر دین کی ترویج اشاعت کیلئے افراد جارہے ہیں اللہ تعالیٰ نے علما کا رتبہ بلند رکھاہے، ساوتھ افریقہ کے معروف موٹیوشنل اسپیکر جنید خراسانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کی رونقین دیکھ کر خوشی ہوئی،فضلا کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔

دریں اثنا مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے میاں چنوں کے نواحی قبصہ تلمبہ میں مقدس اوراق جلانے کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی جان جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح سے تشدد اور قتل کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں: جامعہ بنوریہ عالمیہ غیرملکی طلبہ کانووکیشن،73غیرملکی طلبہ کو دستار فضلیت دیدی گئی

پہلے سیالکوٹ میں ایساہی واقعہ پیش آیا اور اب تلمبہ میں ایک شخص کوقتل کیاگیا جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، انہوں نے کہاکہ اسلام نے کسی کو بھی خود جج بن کر فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سزا دینے کا حق جج کو دیا ہے اس لیے قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں چاہیے۔

Related Posts