پٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، جماعت اسلامی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کو زندہ دفن کرنے کے عوام دشمن پر تیزی سے عملدرآمد کررہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 35 روپے اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے۔

اسحاق ڈار سمیت حکومتی معاشی ٹیم نے ملک کو تباہی کے کنارے اور عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے، مریم نواز کی واپسی کے بعد عوام پر پیٹرول بمباری سے حکمرانوں کی عوام دشمنی عیاں ہوچکی ہے، گیس بجلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منی بجٹ کے ذریعے مزید 750 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگاکر مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے ہوئے عوام پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے پی ڈی ایم حکومت استعفیٰ دے۔
یہ بھی پڑھیں:

بے نظیر کفالت پروگرام: خواجہ سراؤں کو نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھانا مظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے، ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 265 روپے ہوگئی، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ غریب آدمی کہاں جائے؟ گھر کا نظام کیسے چلائے؟ بچوں کو روٹی کیسے کھلائے؟

تجربے کار اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے دعویداروں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے، ڈار کی اور مریم کی واپسی عوام کیلئے سب سے بڑی نحوست ثابت ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، موجودہ نااہل حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پیٹرول کے بعد گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور منی بجٹ ثابت کرتا ہے کہ شہباز شریف عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔

Related Posts