بے نظیر کفالت پروگرام: خواجہ سراؤں کو نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے نظیر کفالت پروگرام: خواجہ سراؤں کو نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
بے نظیر کفالت پروگرام: خواجہ سراؤں کو نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں پہلی بارخواجہ سراؤں کو بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت نقد امداد حاصل کرنے کا اہل قرار دیا گیا۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس پیشرفت کا اعلان کیا، جس میں BISP کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے حکومتی ارادے کا اشتراک کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد کو پروگرام میں شامل کرنے اور انہیں 7,000 روپے کی سہ ماہی نقد امداد کا اہل بنانے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپرسن کا تعلق ”معاشرے کے غریب طبقے” سے ہے اور انہوں نے بطور کمیونٹی ان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ معاشرے میں انہیں کس طرح نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان کے خاندان کس طرح سے ان سے الگ ہوجاتے ہیں، ”انہیں ملک میں معاشی اور سماجی چیلنجوں کا سامنا ہے،”۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، وفاقی وزیر نے مزید کہا، 50,000 ٹرانس جینڈر افراد ایک تنظیم کے ساتھ رجسٹرڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ BISPکی مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ ان کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

شازیہ مری نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو نادرا کے ساتھ رجسٹر کریں اور بعد میں سہ ماہی 7,000 روپے کی مالی امداد حاصل کرنے کے لیے مزید کارروائی کے لیے بی آئی ایس پی سینٹر جائیں۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 900,000 خاندانوں کی مالی مدد کی جا رہی ہے۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن نے تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری کے اقدامات کے بارے میں بتایا جس کے لیے انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے اثرات سے غریب عوام کو بچانے کے لیے کوششیں کرے گی۔

Related Posts