ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 1 جاں بحق، 13 نئے کیسز سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 مریض جاں بحق جبکہ 13 نئے کیسز سامنے آگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا کہ کورونا سے بیمار 17 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد اور پشاور میں 0.60 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts